یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان، پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے تک کمی کی سمری تیار۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی چکی میں پس رہی عوام کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔نجی ٹی وی چینل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات یکم فروری سے سستی ہوں گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہاوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کر لی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے تیار کردہ سمری کے مطابق یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔اوگرا کی سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے تیار کردہ سمری 1 سے 2 روز میں وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ کو بھیج دی جائے گی۔ جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ 30 جنوری کو کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے تو اس سے ملک میں مہنگائی کے طوفان میں کسی حد تک آنے والی کمی میں مزید اضافہ ہو گا۔ یوں ملک کی غریب اور متوسط طبقے کی عوام کو اس فیصلے کا بھرپور فائدہ ہو گا۔
Email This Post
What’s up, I desire to subscribe for this webpage to get hottest updates, thus
where can i do it please help out.
Connect, compete, and celebrate gaming in all its forms Lucky cola
The adventure of a lifetime is just a click away! Hawkplay
Your journey to greatness starts now Hawkplay