ایشین کپ کے فائنل میں قطرنے جاپان کو 1-3 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ایشین فٹبال چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ جاپان 4مرتبہ ایشین کپ جیت چکا ہے۔ فائنل میں قطر کی جانب سے سوڈان نژاد اسٹرائیکر المعز علی نے پہلا گول کیا ۔ المعز علی نے ایشیا کپ میں سب سے زیادہ 9 گول کرنے کا ریکارڈ بھی بنالیا ۔عبدالعزیز حاتم نے دوسرا جبکہ اکرم عفیف نے تیسرا گول کیا۔جاپان کا واحد گول تیکومی مینامینو نے 69 ویں منٹ میں کیا۔اس سے قبل جاپان نے 4 مرتبہ ایشین کپ کے فائنل میںرسائی حاصل کی لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ جاپان کی ٹیم فائنل میں پہنچ کر نہ جیت سکی۔ جاپان آخری مرتبہ 2011ء میںایشین چیمپیئن بنا تھا۔
Rise to glory in our action-packed online game! Hawkplay
Szia mindenkinek, az ezen az oldalon meglévő tartalmak valójában figyelemre méltóak az emberek számára, nos, folytassátok a szép munkát, fiúk.
https://bit.ly/outlookindiasports