ایس اینڈ پی نے پاکستانی ریٹنگ ’بی مائنس‘ کردی

اسٹینڈرز اینڈ پورز (ایس اینڈپی) نے پاکستان کی غیر ملکی کرنسی میں قرض کی ریٹنگ ’بی‘ سے کم کرکے ’بی مائنس‘ کر دی۔

بین الاقوامی فنانشل تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کےمطابق پاکستان کی بجٹ اور بیرونی شعبوں میں فوری بہتری کے امکانات ختم ہوچکے۔

رپورٹ کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے ساتھ ہی مقامی کرنسی میں لمبے عرصے کی ریٹنگ بھی بی سے کم ہوکر بی مائنس ہوگئی۔

ایجنسی کے مطابق معاشی ترقی میں سست روی کے امکانات زیادہ ہیں جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر کی قلت کے باعث پاکستان مستقبل میں مشکلات کا شکار ہوجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے معاہدے میں توقع سے زیادہ تاخیر ہو رہی ہے،ریفارم ایجنڈے کا دورانیہ طویل رہے گا۔

ایس اینڈ پی کے مطابق ایک سے دو سالوں میں بیرونی فنڈنگ کے انتظام کے سبب مستقبل میں ریٹنگ کی صورتحال برقرار رکھی گئی ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

1 تبصرہ

  1. Hawkplay کہتے ہیں

    Dive into a world of magic and adventure! Hawkplay

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.