مرکنٹائل ایکس چینج میں 8.4ارب روپے کے سودے

پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روزپی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,667 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلزو انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 8.4ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 11,553 رہی۔

سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو کے 100 کے ہوئے جن کی مالیت 3.218 ارب روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 2.313 ارب روپی, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.118 ارب روپی, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 915.605 ملین روپی, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 239.669 ملین روپی, چاندی کے سودوں کی مالیت 173.883 ملین روپی, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 173.008 ملین روپی, کاپر کے سودوں کی مالیت 104.795 ملین روپی, پلیڈیم کے سودوں کی مالیت 91.198 ملین روپی, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 60.961 ملین روپی, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 28.684 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 16.641 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی ایک لاٹ کا سودا ہوا جس کی مالیت 0.513 ملین روپے اور لال مرچ کی 32,910 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8.655 ملین روپے تھی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

1 تبصرہ

  1. Hawkplay کہتے ہیں

    Unite, fight, and win in our epic battles! Hawkplay

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.