ویمن کرکٹ : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ پیر کو کھیلا جائیگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ (آج)11فرور ی کو کھیلا جائیگا ، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز 1-1سے برابر ہے ۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ (آج)پیر گیارہ فروری کو کھیلا جائے گا۔ اگر پاکستان ویمن ٹیم ویسٹ انڈیز کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو گرین شرٹس آئی سی سی ویمن چمپئن شپ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آ جائیگی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈین ویمنز کو دوسرے ون ڈے میں شکستدیکر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.