قائم مقام امریکی وزیر دفاع کی افغان صدر سے ملاقات

امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شانہان نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں افغانستان میں امن کے لیے سیاسی مفاہمتی عمل جاری رکھنے پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی قائم مقام وزیر دفاع نے کابل کا پہلا دورہ کیا، پیٹرک شانہان نے افغان صدر اشرف غنی اور امریکی فوجیوں سے ملاقات کی۔

ترجمان پینٹاگون کے مطابق افغان صدر سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے لیے اہم دفاعی امور پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں افغانستان میں سیاسی مفاہمتی عمل کامیاب کرانے پر بھی بات کی گئی جس کے تحت افغان سر زمین دوبارہ کبھی امریکا یا اتحادیوں کے خلاف دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بن سکے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.