وزیراعظم عمران خان آج پاکستان ریلوے میں 2 نئے منصوبوں کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان پاکستان ریلوے میں 2 نئے منصوبوں کا افتتاح کریں گے، دونوں تقاریب آج شام وزیراعظم آفس میں ہوگی، افتتاحی تقریبات میں شرکت کی دعوت وزیر ریلوے نے وزیراعظم عمران خان کو دی ہے۔

تٍصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان ریلوے میں 2 نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ، وزیراعظم عمران خان پاک ریل لائیو ٹریکنگ سسٹم اور نئی ٹرین تھل ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، دونوں تقریبات آج شام وزیراعظم آفس میں ہوں گی، تقریب میں وزیر ریلوے ،چیئرمین ریلوے اور دیگر حکام شرکت کریں گے

افتتاحی تقریبات میں شرکت کی دعوت وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کو دی۔

ریلوے میں جدیدلائیوٹریکنگ سسٹم نصب کرنےکی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں،  لائیوٹریکنگ سسٹم مسافراور فریٹ ٹرینوں کی لوکیشن کی معلومات دےگا اور ٹرینوں کی جگہ کی معلومات لی جاسکیں گی ۔

افتتاح کے بعد تھل ایکسپریس کل13 فروری کو صبح 7 بجے راولپنڈی سے ملتان روانہ ہوگیا، راولپنڈی سے چلنے والی پہلی تھل ایکسپریس پر وزیرریلوے خود بھی سفرکریں گے جبکہ 13  فروری کو ہی ملتان سے بھی صبح 7بجے تھل ایکسپریس راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگی ۔

تھل ایکسپریس راولپنڈی سے براستہ کندیاں ،میانوالی ،لیہ کوٹ ادو،مظفر گڑھ سے ملتان پہنچے گی اور اس کے چلنے سے راولپنڈی اور ملتان کا سفر 4 گھنٹے تک کم ہوجائےگا۔

شیخ رشید نے تھل ایکسپریس کی بحالی سے متعلق سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا وزیر اعظم 12 فروری کو تھل ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، ٹرین 13 فروری کو ملتان اور راولپنڈی سے بیک وقت صبح 7بجے سفر کا آغاز کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان کل پاک ریل لائیو ٹریکنگ سسٹم کا افتتاح کر یں گے، لائیو ٹریکنگ سسٹم سے مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے جگہ کا پتہ معلوم کرسکیں گے۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملتان ،راولپنڈی ،ملتان کے درمیان چلنے والی ٹرین کا نام تھل ایکسپریس سے تبدیل کر کے تھل میانوالی ایکسپریس رکھ دیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق تھل میانوالی ایکسپریس صبح 7بجے ملتان سے روانہ ہو کر 7بجکر 30منٹ پر مظفر گڑھ ، 8بجکر 30منٹ پر کوٹ ادو، 9بجکر 23منٹ پر لیہ ، 10بجکر 28منٹ پر بھکر،12بجکر 35منٹ پر کندیاں، دوپہر ایک بجکر 14منٹ پر میانوالی ، سہ پہر 3بجکر 38منٹ پر جنڈ، 4 بجکر 58منٹ پرفتح جنگ اور اس کے بعد 5 بجکر28 منٹ پر ترنول ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرتی ہوئی شام 6 بجے راولپنڈی پہنچے گی۔

تھل میانوالی ایکسپریس راولپنڈی سے بھی صبح 7 بجے روانہ ہو کر ترنول ،فتح جنگ، جنڈ ، میانوالی ، کندیاں ، بھکر ،لیہ، کوٹ ادو اور مظفر گڑھ ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرتی ہوئی شام 6 بجے ملتان پہنچ کر اپنا واپسی کا سفرمکمل کرے گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.