اٹالین فٹبال لیگ: جوونٹس کی پہلی پوزیشن مضبوط

اٹالین فٹبال لیگ کے میچوں کے دوران جوونٹس کلب کے سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے دھاک بٹھا دی، بیسویں گول سے جوونٹس نے مخالف ٹیم ساسولو کو0-3 سے شکست دے کر اپنی پہلی پوزیشن مضبوط بنا لی ہے۔اٹلی کے شہر میلان میں کھیلے گئے میچ میں جوونٹس کلب کھیدریا نے 23ویں منٹ میںری بونڈ پر پہلا گول کرکے ٹیم کو کامیابی دلائی۔ سپر ا سٹار کرسٹیانو رونالڈو کی موجودگی سے مخالف ٹیم پر شدید دباو رہا۔ رونالڈو کے ہیڈر گول نے ا سکور کو ڈبل کر دیا، مایہ ناز فارورڈ رونالڈو کا ایونٹ میں یہ بیسواں گول تھا۔میچ کے آخری لمحات میں زبردست دباو ڈالتے ہوئے جوونٹس کی ٹیم نے تیسرا گول کر سبقت کو مزید مضبوط کر دیا اور میچ ختم ہونے تک یہی اسکور برقرار رہا ۔0-3کی اس کامیابی کے بعد جوونٹس کی ٹیم کی اب 63یعنی گیارہ پوائنٹس کے فرق سے پہلی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.