پی آئی اے نے مزید خلیجی شہروں کیلئے پروازوں کا اعلان کردیا

پشاور سے العین اور شارجہ کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کا سلسلہ 20اور 21فروری سے شروع ہو جائیگا ۔ مسافروں کی سہو لت اور بڑھتے ہو ئے نیٹ ورک میں مزید اضافہ کے پیش نظر نئی براہ راست پروازیں ہر جمعہ اور اتوار کے لئے ہو نگے اس سے قبل باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر نائٹ آپریشن کی بحالی بھی کردی تھی پشاور سے شارجہ کے لئے 20اور 21فروری کی درمیان شب ڈیڑھ بجے پرواز شروع ہو گئی جبکہ پشاور سے العین کے لئے پروازیں صبح آٹھ بجے 22فروری کو ہو گی ۔ پشاور سے العیناور شارجہ کے لئے پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کی سہو لت کے لئے کیا ہے۔پشاور سے شارجہ اور العین کے لئے پروازوں کے لئے پشاور ائیر پورٹ پر خصوصی تقریب بھی منعقد ہونے کے امکانات ہیں جس میں پی آئی اے اور صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام شرکت کرینگے۔ پی آئی اے مسافروں کی سہو لت کے لئے ان پروازوں کا سلسلہ شروع کر رہا ہے

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.