ایسکس نے ٹی ٹونٹی کپ 2019ء کیلئے آسٹریلوی سپنر ایڈم زمپا سے دوبارہ معاہدہ کر لیا

انگلش کلب ایسکس نے رواں برس شیڈول ٹی ٹونٹی کپ کیلئے آسٹریلوی سپنر ایڈم زمپا سے دوبارہ معاہدہ کر لیا۔ وہ گزشتہ سیزن میں کلب کی طرف سے لیڈنگ وکٹ ٹیکر رہے تھے۔ انہوں نے10 میچز میں 12 وکٹیں لی تھیں۔ ایسکس کلب نے زمپا کے ساتھ دوبارہ معاہدہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ زمپا رواں برس سیزن میں کلب کو دستیاب ہوں گے۔ وہ باصلاحیت اور تجربہ کار سپنر ہیں، امید ہے کہ وہ اپنے انٹرنیشنل تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار اداکریں گے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.