ای سی سی اجلاس، 7 نکاتی ایجنڈے پر غور

وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، ترسیلات زر بڑھانے کی سمری پیش کی گئی، جبکہ پیٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس کے اجراء اور خوردنی تیل کی درآمد پر لیبل لگانے کی تجاویز بھی زیر غور آئیں۔

 اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز پر نیب کے مقدمات کا جائزہ لیا گیا، کراچی پورٹ پر روکی گئی گاڑیوں کی رپورٹ پیش کی گئی۔

جاری اجلاس میں حج اخراجات کے لیے 1 ارب روپے سے زائد کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.