پی ایس ایل 4 : کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل ہوں گے

ملتان سلطان اور پشاور زلمی بھی ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے جبکہ ملتان سلطان شعیب ملک کی قیادت میں پشاور زلمی سے ٹکرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے، شارجہ کے اسٹیڈیم میں پہلا میچ پشاور زلمی اور ملتان شلطان کے درمیان مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کا دوسرا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 9 بجے کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپرلیگ کے بارویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کپتان سرفراز احمد کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے 13 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 144 رنز کا ہدف دیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 16.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، عماد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.