میلان میں 7روزہ فیشن ویک کی رعنائیاں
اٹلی کے شہر میلان میں فیشن ویک کی رعنائیاں جاری ہیں جس میں دیدہ زیب ملبوسات میں ماڈلز ریمپ پر جدید فیشن کے جلوے بکھیر رہی ہیں۔
7 روزتک جاری رہنے والے اس فیشن ویک کے دوران2019/20کے موسمِ سر ما اور خزاں کیلئے خواتین کے جدید فیشن سے آراستہ ملبوسات نمائش کیلئے پیش کئے جارہے ہیں۔
دلکش رنگوں سے سجے ان ملبوسات میں ماڈلز جب ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں توحاضرین داد دئیے بغیر نہ رہ پائے۔
اس رنگا رنگ فیشن ویک میں دنیا بھر سے مشہور اورنامور ڈیزائنر شرکت کر رہے ہیں جن کے ملبوسات میں ماڈلز ریمپ پر25فروری تک جلوے بکھیریں گی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.