پی ایس ایل 4: اسلام آباد یونائیٹڈ اورملتان سلطانز آج آمنے سامنے
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں دبئی کے اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آج ٹکرائیں گے، میچ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل فور میں دونوں ٹیمیں 5،5 میچز کھیل چکی ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ پانچ میں سے تین جبکہ ملتان سلطانز 5 میں سے ایک میچ میں فتح حاصل کرسکی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع انجری کے باعث میچ نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ آل راؤنڈر شاداب خان ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ ملتان سلطانز 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.