پاکستان اور بھارت کشیدگی ختم کرنے کیلئے نیپال بھی متحرک، نیپالی وزارت خارجہ نے اہم ترین پیغام جاری کردیا

نیپال نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی ختم کرنے کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ایسی کارروائی سے اجتناب کیا جائے جس سے خطے میں امن وسلامتی کو خطرہ ہو ۔بدھ کو نیپالی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سارک کے موجودہ چیئر کی حیثیت سے ،نیپال نے جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں کسیبھی ایسی کارروائی سے اجتناب کریں جس سے خطے میں امن و سلامتی کو خطرہ ہو۔ نیپالی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کو بحران کو حل اور حالات کو معمول کے مطابق لانا چاہئے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.