فلم ’’فائنڈنگ اسٹیومیک کوئن ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری
ہالی ووڈ تھرلر فلم فائنڈنگ اسٹیو میک کوئن(Finding Steve McQueen) کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
مارک اسٹیون جانسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے گینگ کے گرد گھوم رہی ہے جو سابق امریکی صدر نکسن کے سیکرٹ فنڈ سے نقب زنی کی واردات کا منصوبہ بناتاہے۔
فلم کی کاسٹ میں ٹریوس فیمیل،ریچل ٹیلر،فارسٹ ویٹکر،للی ریب،ولیم فشنر اور جوہن فن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
اینڈریا لروولینو اور اینتھونی میسٹرومارو کی مشترکہ پروڈیوس کردہ تھرل سے بھرپور یہ فلم 15مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.