ہالی ووڈ سپر نیچرل ایڈونچرتھرل فلم ‘ہیل بوائے ‘کانیا ٹریلرجاری

ہیل بوائے ایک بار پھر سے سب کو دہشت زدہ کرنے آرہاہے ، جی ہاں ہالی ووڈ کی نئی سپرنیچرل سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ‘ہیل بوائے ‘کا نیا ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارنیل مارشل کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے غیر معمولی طاقتور سپر ہیرو کردار کے گرد گھوم رہی ہے جو جہنم کا دروازہ کھولتا ہے اور آگ سے جھلستا بھی نہیں ہے۔

غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ہیل بوائے کا طاقتور بازو جہنم کے دروازے کی چابی ہوتا ہے جس کی مدد سے وہ دوزخ کو دروازہ کھولتے ہوئے دشمنوں کا بھرپور مقابلہ کرتا ہے۔

لارنس گورڈن اورمائیک رچرڈ سن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والے اس سپر نیچرل فلم میں مرکزی کردار معروف ہالی ووڈ اسٹار ڈیوڈ ہاربر نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ ملا جوووچ،ایئن میک شین ،ساشا لین ،پینی لوپ مشیل،ایشلے ڈیڈنل اوربرائن ڈی گلیسن سمیت کئی فنکار اہم کرداروں مین جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

ایکشن ایڈونچرلائنز گیٹ کے بینر تلے12اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.