امریکا: برنی سینڈرز کا صدارتی امیدوار بننے کیلئے مہم کا آغاز
ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما برنی سینڈرز نے دوسری بار صدارتی امیدوار بننے کے لیے انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔برنی سینڈر 2016 ء میں ہلیری کلنٹن کے مقابلے میں صدارتی امیدوار بننے میں ناکام رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے برعکس میں جانتا ہوں کہ لوگ کس طرح تنخواہ میں گزارا کرتے ہیں، میرے والدین نے کروڑوں ڈالر نہیں چھوڑے کہ میں عمارتیں اورکلب بناؤں۔
برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ میری والدہ کی خواہش تھی کہ کرایے کے فلیٹ سے اپنے مکان میں منتقل ہوں مگر میری والدہ کرائے کے فلیٹ سے اپنے گھر منتقل ہونے کی خواہش دل میں لیے چل بسیں،میرے والدایک انتہائی جرأت مندشخص تھے ۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.