نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، ڈاکٹر مرتضیٰ مغل
پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے خسارہ کم کرنے کے لئے نیم جان سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ناکام سرکاری اداروں کو پالنے کے بجائے فوری فروخت کرنا ملکی مفاد میں ہے، نجکاری میں مشکلات ہوں تو ان اداروں کو بند کر دیا جائے۔
سرکاری یتیم خانوں میں ملازمتیں جاری رکھنے کے لئے بیس کروڑ عوام کا استحصال نہیں ہونا چائیے،نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کے نقصانات کھربوں روپے تک جا پہنچے ہیں جبکہ2017-18میں صرف واپڈا اور پی آئی اے کو زندہ رکھنے کے لئے حکومت کو277 ارب روپے خرچ کرنا پڑے ہیں۔
ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے مزید کہا کہ ملکی وسائل کو دیمک کی طرح چاٹنے والے ان اداروں کو زندہ رکھنے سے نہ تو عوام کو کوئی فائدہ ہے اور نہ ہی ٹیکس گزار کو بلکہ سارا فائدہ نا اہل ملازمین،کرپٹ انتظامیہ سیاستدانوں اور اشرافیہ کو ملتا ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.