ایس ای سی پی نے بیرونی افراد اور اداروں کے لیے پی ایس ایکس کے شیئرزخریدنے اور رکھنے کی عد بڑھا دی
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے بیرونی افراد اور اداروں کے لیے اسٹاک ایکسچینج (کارپوریٹائزیشن ، ڈی میوچیلائزیشن اینڈ انٹگریشن ریگولیشن 2012 )کے تحت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شیئرزخریدنے اور رکھنے کی عد کو بڑھا کر 20فیصد کر دیا ہے۔ پہلے بیرونی افراد اور اداروں کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 10فیصد شیئرز خریدنے اور رکھنے کی اجازت تھی۔اب ایس ای سی پی نے اس میں مزید 10 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ ایس ای سی پی کے اعلان کے مطابق بیرونی افراد اور اداروں کے لیے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کل جاری شیئر کیپیٹل (issued share capital) شیئرز خریدنے اور رکھنے کی عد کو 20 فیصد تک بڑھایا جا رہاہے۔پہلے بیرونی افراد کی پی ایس ایکس کی شیئر ہولڈنگ کی عد 10فیصد تھی جو کہ اب بڑھا کر 20 فیصد کردی گئی ہے۔یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ ایس ای سی پی کی شرط کے مطابق بیرونی افراد کے لیے پی ایس ایکس کی 1فیصد ہولڈنگ رکھنے پر اس کو ظا ہر( (disclose کرنا لازمی ہے جبکہ بیرورنی اداروں کو پی ایس ایکس شیئرز کی 2.5فیصد ہولڈنگ رکھنے پر اس کو ظاہر کرنا لازمی ہے۔ایس ایس سی پی نے پی ایس ایکس اور سینٹرل ڈیپازٹوری کمپنی (Central Depository Company) کے شیئر ہولڈنگ میں اضافے کے اعلان پر کوآرڈینیٹ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے اورشیئر ہولڈنگ میں اضافے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایک طریقہ کار اور نظام وضح کرنے کو کہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.