راجر فیڈرر 100واں ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے ایک میچ کی دوری پر ہیں

سابق عالمی نمبر ون سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اے ٹی ٹائٹلز کی سنچری سے ایک قدم کے فاصلے پر ہیں اور فائنل میں ان کا مقابلہ یونان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی اسٹیفینوس سے ہوگا ۔ یہ فائنل جیت کر راجر فیڈرر100ٹائٹل کے مالک بن جائیں گے تاہم اسٹیفینوس ان کی تاریخی کامیابی میں رکاوٹ بن سکتا ہے جس نے آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں فیڈرر کے خلاف حیران کن کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔فیڈرر کو خود بھی اس صورتحال کا اندازہ ہے اور ان کا کہنا تھا کہ اسٹیفینوس نے آسٹریلین اوپن میں جس طرح میرا مقابلہ کیا تھا اس سے ثابت ہو گیا کہ وہ یک مشکل کھلاڑی ہیں۔ قبل ازیں فیڈرر نے دبئی چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں کروشیا کے نوجوان حریف کھلاڑی بورنا کورک کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ٹینس کی تاریخ میں ریکارڈ ساز 20 گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے والے 37 سالہ راجر فیڈرر 7مرتبہ یہ چیمپیئن شپ جیت چکے ہیں اور اس مرتبہ بھی فیورٹ قرار دیئے جا رہے ہیں۔ راجر فیڈرر نے سیمی فائنل میں بورنا کورک کو67 منٹ کے مقابلے میں باآسانی2-6اور 2-6سے شکست دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں اسٹیفینوس نے فرانس کے جائل مونفلز کو شکست دی تھی۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.