پاکستانی فلم’’پروجیکٹ غازی‘‘ : ریلیز کی تاریخ ایک مرتبہ پھر تبدیل
پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مداح اکثر و بیشتر عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلموں کے درمیان مقابلے پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہیں اور ایسا ہی کچھ رواں ماہ 22 مارچ کیلئے بھی خیال کیا جارہا تھا۔22 مارچ کو پاکستان کی تین بڑی فلمیں ’پروجیکٹ غازی‘، ’لال کبوتر‘ اور ’شیردل‘ ایک ساتھ سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی تھیں تاکہ 23 مارچ کو ہونے والی چھٹی کا فائدہ یہ تینوں فلمیں اٹھا سکیں۔فلموں میں مدمقابل ریلیز ہونے کا سب سے زیادہ اثر ان کے بزنس پر پڑتا ہے،جو کمائی اکیلے ریلیز ہوکر ایک فلم کما لیتی وہ پھر ان تمام فلموں کے درمیان بٹتی ہے۔اس قسم کا مقابلہ پاکستانی سینما کے لیے اس وقت نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے کیوں کہ پاکستانی فلمی انڈسٹری طویل سالوں بعد اب دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑی ہورہی ہے۔اور اس ہی مقابلے اور نقصان سے بچنے کے لیے فلم ’پروجیکٹ غازی‘ کے پروڈیوسرز نے اس کی ریلیز تاریخ تبدیلی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔فلم پروڈیوسرز نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ انہوں نے پاکستانی سینما کو سپورٹ کرتے ہوئے فلم’’ پروجیکٹ غازی‘‘ کو 22 مارچ کے بجائے 29 مارچ کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.