کرائم ڈرامہ فلم ’لال کبوتر‘رواں ماہ22 مارچ کو سینماء گھروں کی زینت بنے گی
کراچی میں ہونیوالے جرائم پر بننی والی کرائم ڈرامہ فلم ’لال کبوتر‘رواں ماہ22 مارچ کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔ فلم میں کراچی کے تاریک پہلی کی عکاسی کی گئی ہے۔ فلم میں اداکار احمد علی ٹیکسی ڈرائیورعدیل احمد کا کردار ادا کررہے ہیں جس کا تعلق ایک چھوٹے طبقے سے ہوتا ہے اور وہ دبئی جانے کا خواہشمند ہے۔ اور اپنی خواہش کی تکمیل کیلئے وہ غیر قانونی کام کرنے تک کیلئے تیار ہوجاتا ہے۔ فلم میں اداکارہ منشا پاشا عالیہ ملک کا کردار ادا کررہی ہیں جس میں وہ کسی بات کا کھوجلگا رہی ہوتی ہیں اور وہ عدیل احمد کی اس میں مدد حاصل کرتی ہیں۔کمال خان کی ہدایت کاری میں بننے والی کرائم ڈرامہ فلم رواں ماہ 22 مارچ کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.