اینیمیٹیڈ مووی’اگلی ڈولز‘کانیا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم ’اگلی ڈولز‘کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

ڈائریکٹر کیلی ایسبری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ایسی بد شکل گڑیوں کی زندگی پر بنی ہے جنہیں کوئی پسند نہیں کرتا لیکن ان کی شرارتیں دیکھنے والوں کو ضرور ہنسنے پر مجبور کر دیں گی۔

اس کامیڈی فلم کیلئے ڈائیلاگ نامور ہالی ووڈ اداکارایما رابرٹ،نک جونز، گیبرئل اگلییسیاس سمیت کئی فنکاروں کی آوازمیں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

یہ مووی 10 مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.