معروف فرانسیسی فٹبالرنکولس اینلکا پاکستان پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے فرانس کے اسٹار فٹبالر نکولس انیلکا اسلام آباد پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق فٹبال کلب ریال میڈرڈ اور انگلش کلب چیلسی کے سابق فرانسیسی اسٹار کھلاڑی نکولس انیلکا آج صبح اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔
نکولس انیلکا کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے مدعو کیا گیا ہے تاکہ پاکستان میں فٹبال کو فروغ دیا جاسکے۔
معروف فرانسیسی فٹبالرنکولس اینلکا پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید اشفاق شاہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
نکولس اینلکا کا کہنا ہے کہ اسلام قبول کرنے کے بعد میرا پاکستان کے ساتھ خاص تعلق ہے اور ورلڈ فٹبال اسٹارز ٹور کے ساتھ ایک خاص رشتہ ہے۔
فرانسیسی اسٹار فٹبالر کا کہنا ہے کہ یقین ہے لاہور اور کراچی میں میرا دورہ ایم ثابت ہوگا، میں اپنے پرستاروں کو محظوظ کرنے کا منتظر ہوں۔
نکولس انیلکا نے اپنے کیریئر کے دوران چیلسی اور ریئل میڈرڈ سمیت 13 مختلف کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے 600 سے زائد کلب میچز میں حصہ لیا اور200 سے زائد گول اسکور کیے ہیں۔
واضح رہےکہ فرانسیسی فٹبالر نکولس انیلکا نے 2004میں اسلام قبول کیاتھا اور ان کا اسلامی نام عبداسلام بلال ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.