چینی دفاعی بجٹ میں ساڑھے سات فیصد اضافے کا اعلان
چین نے اپنے دفاعی بجٹ میں ساڑھے سات فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔اضافے کے بعد چین کا دفاعی بجٹ 178 ارب امریکی ڈالر ہوگیا۔
چین کے دفاعی بجٹ میں اضافے کا اعلان نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس میں کیا گیا۔178 امریکی ڈالر کا بجٹ زیادہ تر پیپلز لبریشن آرمی کو جدید تر بنانے، اسٹَیلتھ جنگی طیاروں اور طیارہ بردار بحری بیڑوں کے حصول اور دیگر ہتھیاروں کی خریداری پر خرچ کیا جائے گا۔
2018 میں بیجنگ حکومت نے ملکی دفاعی بجٹ میں آٹھ اعشاریہ ایک فیصد اضافہ کر کے یہ رقوم ایک اعشاریہ ایک ٹریلین یوآن کی تھی۔ حالیہ اضافہ گزشتہ سال کی نسبت کم ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.