جنرل زبیر حیات کی ایئر چیف سے ملاقات

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے منگل کو ایئر ہیڈ کوارٹرز میں پاک فضا ئیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع میں ہر اول دستے کی حیثیت رکھتی ہے۔ پاک فضائیہ دشمن کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے۔ قوم کو اپنے ان بہادر سپوتوں پر فخر ہے جنہوں نے دشمن کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیا۔ اس موقع پر ایئر چیف نے جنرل زبیر محمود حیات کو پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریو ں کے بارے میں آگاہ کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں ملکی سا لمیت کے دفاع کو یقینی بنائے گی۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.