آئرن مین ورلڈ چمپئن شپ کا انعقاد پہلی بار عمان میں ہوا

60 سے ممالک نے شرکت کی، 1200 سے زائد لوگوں نے حصہ لیا

آئرن مین ورلڈ چمپئن شپ کا انعقاد پہلی بار عمان میں ہوا جس میں 60 سے ممالک نے شرکت کی۔ 1200 سے زائد لوگوں نے حصہ لیا پاکستان اور آزاد کشمیر کی نمائندگی نوجوان کشمیری رہنما امجد  علی نے کی۔  امجد علی نے اپنا مقررہ 8 گھنٹوں کا ہدف 6 گھنٹوں میں مکمل کر کے عمان میں مقیم کشمیریوں و پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے۔  آئرن مین انٹرنیشنل ورلڈ چمپئن شپ میں 1.9 کلو میٹر سوئمنگ، 90 کلو میٹر سائکلنگ، اور 21 کلومیٹر رئننگ  کرنا تھی اور اس کا کل وقت 8گھںنٹے تھا  ۔ آزاد کشمیراور پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد کشمیری امجد علی نے مقررہ ہدف 6 گھنٹوں میں مکمل کیا۔اس موقع پر تمام اوورسیز کشمیریوں اور پاکستانیوں نے امجد علی کو مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے نوجوان دنیا کے ہر کونے میں اور ہر فیلڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں۔سابق صدارتی مشیر ملک ریاض اعوان، چوہدری ریاض کھٹانہ، طاہر حسین، راشد سلیم ، نصیر مغل ، کامران چغتائی، سلیم کشمیری، سخاوت کاظمی ، طاہر حنیف ، اور دیگر بہت سے کشمیریوں نے امجد علی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں اور ہر موڑ پہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں ہمیں امید ہے کہ ہمارے نوجوان اسی جوش و جذبے سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے کشمیر اور پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.