ماورا حسین نے وکالت کی ڈگری حاصل کرلی

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے وکالت کی ڈگری حاصل کرلی۔

اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں اسکول آف لندن سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے خوشی بھرے لمحات کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ہمیشہ اپنا سر جھکا کر رکھیں اور محنت کریں۔‘‘

گزشتہ روز ماورا حسین نے لندن یونیورسٹی کے زیر اہتمام تقسیم اسناد تقریب میں والدین کے ساتھ شرکت کی۔

ماورا نے تقریب کی تصاویر مداحوں سے شیئر کیں اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

 

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.