اے آر وائی کی فلم ’’شیردل‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا
شائقین فلم کے لئے ایک اور خوشخبری آگئی، اے آر وائی کی فلم ’’شیردل‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، پاک فضائیہ کی وطن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی فلم شیر دل بائیس مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تفصیلات کے مطابق وطن کے دفاع کرتے پاک فضایہ کی جوانوں، ان کی خدمات، جذبے اور قربانیوں پر مشتمل اے آر وائی کی فلم شیردل ریلیز ہونے کو تیار ہے۔
کراچی کے نجی ہوٹل میں شیر دل کے ٹریلر ریلیز ہونے کی تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر فلم شیردل کے پروڈیوسر اور رائٹر نعمان خان کا کہنا تھا کہ اس فلم کو بنانے میں بہت محنت کی ہے، یقیناً شیر دل شائقین کو بہت پسند آئے گی۔
فلم شیر دل کے ڈائِریکٹر اظفر جعفری اور کو پروڈیوسرنوشیں خان ہیں جبکہ مرکزی کردار میکال ذوالفقار نے ادا کیا ہے، دیگر فنکاروں میں ارمینہ رانا خان، حسن نیازی اور سبیکا امام اور دیگر شامل ہیں۔
تقریباً تین سال کے عرصے میں بننے والی اے آر وائی کی فلم شیر دل کے ٹریلر نے حاضرین کو بہت متاثر کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بائیس مارچ کے دن کا بے چینی سے انتظار ہے جب شائقین شیردل کو سینما گھروں میں جا کر دیکھ سکیں گے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.