لاہور: ڈربی ریس 2019: فیورٹ گھوڑی ’’کیلی فورنیا‘‘ نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

 آٹھویں پاکستان ڈربی ریس2019  پاکستان کی فیورٹ ’’ کیلی فورنیا ‘‘ نامی گھوڑی نے بڑے مارجن سے جیت کر  فتح  اپنے نام کر لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ریس کلب میں آٹھویں پاکستان ڈربی ریس2019 کا انعقاد کیا گیا، جس میں بارا گھوڑیوں نے حصہ لیا۔ پاکستان ڈربی ریس کے رنگا رنگ ایونٹ میں شہہ سوار اپنی گھوڑیوں کو سر پٹ دوڑاتے نظر آئے۔

لاہور سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے الماس احمد خان کی رپورٹ کے مطابق سہراب خان کی فیورٹ گھوڑی کیلی فورنیا نے دو منٹ اڑتیس سیکنڈ میں پہلی پوزیشن پر کامیابی حاصل کی۔

اس موقع پر فاتح گھوڑی کے مالک سہراب خان کا کہنا تھا کہ اُن کی گھوڑی لمبی ریس کی ہے، لاہور ریس کلب کے چیئرمین طارق عزیز نے کہا کہ کیلی فورنیا کی فتح میرٹ پر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈربی ریس کے لیے کل دس ریسیں منعقد ہوئیں جن میں ڈربی سمیت ایل آر سی کپ، اسٹیورڈز کپ، بریڈرز کپ، اور کوئین ایلزبتھ کپ اہم ریسیں تھیں۔

ڈربی ریس 2019 میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی، مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ ریس سے بہت لطف اندوز ہو رہے ہیں، پاکستان میں ایسے مقابلے ہونے چاہئیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.