وزیراعلیٰ سندھ سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پاکستان سپرلیگ کے آٹھ میچز کے کراچی میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال ایک میچ نیاز اسٹیڈیم میں بھی کروائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران کراچی میں پی ایس ایل میچز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین پی سی بی کو کہا کہ سندھ کے ہر ضلع سے انڈر تھرٹین اور سکسٹین کے کھلاڑیوں کا چناؤ کیا جائے جسکے لیے چیئرمین پی سی بی نے وعدہ کیا کہ ہم پی ایس ایل کے بعد پورے سندھ میں ٹیلنٹ ہنٹ کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عالمی کرکٹ کو بھی کراچی میں واپس لایا جائےحکومت سندھ ہر قسم کی مدد کرے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ پی ایس ایل کی ٹیمیں پہنچنا شروع ہوگئی ہیںپی ایس ایل کا پہلا میچ 9 مارچ جبکہ 17 مارچ کو فائنل ہوگا، پی ایس ایل کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔
پی سی بی کے چیئرمین نے سندھ حکومت کے مکمل تعاون، سیکورٹی کے بہترین انتظامات اور وزیراعلیٰ سندھ کی اپنی ذاتی دلچسپی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے تعاون کے بغیر گزشتہ اور رواں سال پی ایس ایل کا انعقاد ممکن نہیں تھا۔
ملاقات میں وزیر بلدیات سعید غنی، مشیر مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری داخلہ قاضی کبیر اور کمشنر کراچی افتخار شلوانی شریک تھے۔
چیئرمین پی سی بی کےہمراہ جی ایم نیشنل اسٹیڈیم کراچی ارشد خان، ذاکر خان اور کرنل آصف موجود تھے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.