میکسیکو میں سالانہ آتشبازی کے میلے کا انعقاد
میکسیکو کے شہر ٹلٹی پیک Tultepecمیں آتشبازی کے قدیم سالانہ میلے کا انعقاد کیا گیا۔
San Juan de Diosنامی اس سالانہ روایتی میلے میں کاغذ سے بنے منفرد فن پارے لیے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور رقص کرتے رہے۔
اس دوران کئی ٹن وزنی آتش گیر مادوں کا استعمال کرتے ہوئے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس سے فضاء جگمگا اٹھی۔
میلے میں جہاں ہر طرف لوگ آگ سے بلاخوف و خطر کھیلتے نظر آئے وہیں کسی بھی ممکنہ حادثے سے نمٹنے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ بھی مکمل چوکنا اور مستعد نظر آیا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.