تیونس میں وزیر صحت مستعفی

افریقی ملک تیونس سرکاری مرکزِ صحت میں 11 نومولودوں کی ہلاکت پر ملک میں ہنگامہ کھڑا ہونے پر وزیر صحت نے استعفیٰ دے دیا۔ تیونسی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم یوسف شاہد نے عبدالرﺅف کا استعفیٰ منظور کردیا۔ وزیر اعظم نے دارالحکومت میں ایک زچہ بچہ اسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔تیونس کے سب سے بڑے اخبار نے اس واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور بچوں کی ہلاکت کوریاستی جرم قرار دیا۔ ایک طبی تنظیم کا کہناہے کہ اچانک اموات کی وجہ ایک غذا ہوسکتی ہے جو خراب ہوگئی تھی۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.