ہدایتکارہ مہرین جبار کا ویب سیریز بنانے کا فیصلہ
پاکستانی ہدایت کارہ مہرین جبار کئی بہترین ڈرامے اور فلمیں بنانے کے بعد اب ویب سیریز بنانے جارہی ہیں۔ان کی پہلی ویب سیریز کا نام ’ایک جھوٹی سی لو اسٹوری‘ رکھا گیا ہے جس پر پروڈکشن کا کام جاری ہے۔ویسے تو اس ویب سیریز کی مکمل کاسٹ اس کی تفصیلات بتانے سے گریز کررہی ہے البتہ اداکار بلال عباس خان نے اس کے حوالے سے چند باتیں شیئر کیں۔ بلال عباس کا کہنا تھا کہ اس کی کہانی عمیرا احمد نے تحریر کی جبکہ مہرین جبار اس کی ہدایات دے رہی ہیں۔اپنے کردار کے حوالے سے انہوں نےکہا کہ میں زیادہ تفصیل تو نہیں بتاؤں گا البتہ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان لڑکے کا کردار نبھا رہا ہوں۔اداکار نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اس ویب سیریز میں کام کرنے میں بیحد مزاح آرہا ہے۔بلال عباس نے ویب سیریز کی کہانی کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ اس کی لانچ ہونے کی تاریخ بتانے سے بھی گریز کیا۔اس ویب سیریز میں بلال عباس کے ساتھ مدیحہ امام، محمد احمد، بیو ظفر، فرقان صدیقی، مریم سلیم اور کرن حق کام کررہی ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.