حکومت نے لینڈ لائن کارڈ لیس فون سیٹ کی در آمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی
حکومت نے لینڈ لائن کارڈ لیس فون سیٹ کی در آمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی۔
حکومت کی جانب سے 30 ڈالر تک کے لینڈ لائن کارڈ لیس فون پر 180 روپے کی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ 30 سے 100 ڈالر کے کارڈ لیس سیٹ کی در آمد پر 1800 روپے اور 100 سے 200 ڈالر کے لینڈ لائن فون بمعہ کارڈلیس پر 2700 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔ علاوہ ازیں 200 سے 350 ڈالر کے لینڈ لائن فون کی در آمد پر 3600 روپے اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.