تیل کی پیداوار کم کردیں گے: سعودی عرب کا اعلان

سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان کردیا، بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی فی بیرل قیمتوں میں اضافے کا خطرہ منڈلانے لگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ کے اختتام پر سعودی عرب روزانہ کی بنیاد پر تیل کی پیداوار میں کمی کردے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی تیل کی پروڈکشن کم ہونے سے تیل کی پیداوار کا حجم دس ملین بیرل یومیہ کی جگہ سات ملین بیرل سے بھی کم ہوجائے گا۔

سعودی حکام نے تیل کی پیداوار کے کمی کے فیصلے سے اپنے بین الاقوامی کسٹمرز کو آگاہ کردیا ہے، جس کے باعث عالی سطح پر تیل کی فی بیرل قیمتوں میں اضافے کا خطرہ ہے۔

سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے رواں سال فروری میں آگاہ کیا تھا کہ مملکت مارچ میں یومیہ 98 لاکھ بیرل خام تیل پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، مارچ میں سعودی عرب کی تیل کی برآمدات کم ہو کر یومیہ 69 لاکھ بیرل ہو جائے گی۔

ے مقابلے میں 6 لاکھ بیرل سے زیادہ کی کمی آئی تھی۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال جولائی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ سعودی عرب سے تیل کی پیداوار بڑھانے کی درخواست کی ہے تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.