اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید20پیسے کا اضافہ

اوپن کرنسی مارکیٹ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری ہے ہفتہ کو امریکی ڈالر کی قدر میں مزید20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ کواوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں20پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.80روپے سے بڑھ کر139.00روپے اورقیمت فروخت139.30روپے سے بڑھ کر139.50روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں10پیسے اوربرطانوی پائونڈکی قیمت میں50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید156.40روپے سے بڑھ کر156.50روپے اورقیمت فروخت158.20روپے سے بڑھ کر158.30روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید183.00روپے سے بڑھ کر183.50روپے اورقیمت فروخت184.80روپے سے بڑھ کر185.50روپے ہوگئی ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.