پی ایس ایل فتح پاکستانی عوام اورخاص کربلوچستان کے نام ہے‘ سرفراز احمد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفرازاحمد نے پی ایس ایل کے انعقاد پرسیکیورٹی فورسز، سندھ حکومت اوروفاق کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفرازاحمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل فتح پاکستانی عوام اورخاص کر بلوچستان کے نام ہے۔

سرفراز احمد نے پی ایس ایل کے انعقاد پرسیکیورٹی فورسز، سندھ حکومت اوروفاق کا شکریہ ادا کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفراز احمد نے عالمی کھلاڑیوں، خصوصاً کراچی کے شائقین کا کامیاب پی ایس ایل پرشکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

پی ایس ایل فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے 139 رنز کا ہدف دیا جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 3، ڈیوین براوو نے 2، محمد نواز اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.