پاک سوزوکی گرینڈ ایونٹ، سوزوکی جکسر متعارف، کسٹمرز کیلئے انتہائی پرکشش انعامات

22مارچ 2019ءکو پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی میں پاک سوزوکی کے زیراہتمام ایک گرینڈ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ڈی پاک سوزوکی میسافومی ہیرانو، فنکشن ہیڈ مارکیٹنگ اینڈ سیلز عامر شفیع اور سٹاف جنرل منیجر مارکیٹنگ اینڈ سیلز فیومی ہیرو ساکورئی سمیت پاکستان سوزوکی کے دیگر اعلیٰ آفیشلز اور سٹاف ممبرز شریک ہوئے۔ اس ایونٹ میں پاک سوزوکی کے صارفین کے متعدد سرپرائز دیئے گئے۔اس ایونٹ کا آغاز پاک سوزوکی کی ایوارڈ یافتہ کیمپین’مائی سوزوکی مائی سٹوری سیزن 2‘ کی لانچنگ سے ہوا۔ اس کیمپین میں پاک سوزوکی کے کسٹمرز کو اپنی کہانیاں اور ذاتی تجربات بیان کرنے کا موقع دیا جاتا ہے کہ کیسے سوزوکی کی گاڑیاں ان کی زندگیوں کو بہتر بنا رہی ہیں۔ گزشتہ سال اس کیمپین کے سیزن 1نے شاندار کامیابیاں سمیٹیں اور سیزن 2اسی کا تسلسل ہے۔پاک سوزوکی کی طرف سے پاکستان میں 20لاکھ گاڑیاں تیار کرنے کا سنگ میل عبور کرنے پر اپنے کسٹمرز کے لیے گرانڈ لکی ڈراءکا بھی انعقاد کیا گیا جس میں انہیں انتہائی پرکشش انعامات دیئے گئے۔ اس لکی ڈراءمیں 10خوش نصیبوں نے سوزوکی جی آر 150، 5نے سوزوکی مہران اور ایک نے گرانڈ پرائز سوزوکی ویٹارا جیتی۔اپنے کسٹمرز کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے پاک سوزوکی کی طرف سے اپنی کسٹمرسروس ’دی کرٹسی کار‘ (The Courtesy Car)بھی لانچ کی گئی۔ اس سروس کا دائرہ ان کسٹمرز تک پھیلایا جائے گا جن کی گاڑیوں کو سروس کی غرض سے چند دن تک ڈیلرشپ پر رکھنے کی ضرورت ہو گی۔ایونٹ کے آخر میں پاکستان کے پرجوش بائیک رائیڈر کے لیے کمپنی کی انتہائی پرکشش سٹریٹ سپورٹ بائیک ’سوزوکی جکسر‘ (Suzuki Gixxer)متعارف کرائی گئی۔ سوزوکی جکسر اپنے سٹائل، جدید ترین ڈیزائن اور غیرمعمولی کارکردگی کی بدولت پوری دنیا میں بے حد پسند کی جاتی ہے۔ یہ بائیک دنیا بھر میں اب تک متعدد ایوارڈز جیت چکی ہے اور اب یہ بائیک اسی شان کے ساتھ پاکستان کی سڑکوں پر فراٹے بھرتی نظر آئے گی۔پاک سوزوکی اپنے پاکستانی کسٹمرز کے ساتھ تعلق کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے اور ایسے ہی اقدامات اور اپنی گراں قدر مصنوعات کی بدولت پاکستان کی آٹوموبیل انڈسٹری میں اپنا مارکیٹ لیڈر کا کردار برقرار رکھے گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.