’افغان امریکن آئیڈل‘ پہلی بار 20 سالہ لڑکی نے جیت لیا

افغانستان کے میوزک رئیلٹی شو ’افغان امریکن آئیڈل‘ کا مقابلہ پہلی بار ایک 20 سالہ لڑکی نے جیت کر تاریخ رقم کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں طالبان کے اثرو رسوخ کے باوجود پہلی بار افغانستان کا میوزک رئیلٹی شو افغان اسٹار 20 سالہ لڑکی زہرہ الہام نے جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔

افغان امریکن آئیڈل کے گرینڈ فنالے میں زہرہ الہام سمیت 2 خواتین تھیں اور ان کے مقابلے میں لڑکوں کی تعداد 4 تھی تاہم جیت کی حقدار زہرہ الہام قرار پائیں۔

زہرہ الہام نے جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کا کریڈٹ والدین کو قرار دیا جنہوں نے اس مقابلے میں شریک ہونے اور اسے جیتنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

20 سالہ زہرہ نے افغانستان کی لڑکیوں کو اپنے پیغام میں کہا کہ وہ بھی آگے آئیں اور اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں، زہرہ الہام سے قبل افغان آئیڈل کے پہلے 13 ٹائٹل مرد گلوکاروں کے نام ہی رہے ہیں۔

اس مقابلے کو جیتنے والے اب تک کے گلوکار افغانستان کی میوزک انڈسٹری میں اپنا مقام بنا چکے ہیں۔

خواتین کے حقوق کے لیے آواز اُٹھانے والی سونیتا رضا نے اپنے فیس بک پیج پر مقابلہ جیتنے والی زہرہ کو پیغام دیا کہ امید ہے وہ مقابلہ جیتنے کے بعد بھی اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے میوزک کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

صابر زادہ کا کہنا تھا کہ زہرہ کے جیتنے سے دیگر خواتین کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی اور دیگر خواتین بھی اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے آگے آئیں گی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی دھمکیوں کے باعث خواتین اپنے مردوں کے ساتھ برقع پہن کر گھروں سے باہر نکلتی ہیں اور خواتین کو مردوں کے برابر حقوق حاصل نہیں ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.