چین کے دار الحکومت بیجنگ میں رنگا رنگ انٹرنیشنل فیشن ویک کا آغاز

چین کے دار الحکومت بیجنگ میں رنگا رنگ انٹرنیشنل فیشن ویک کا آغاز ہوگیا ہے۔

7روز تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں سال 2019کے موسم سرما اور خزاں کی مناسبت سے چین سمیت کئی ممالک سے نامور ڈیزائنرز اپنا کلیکشن پیش کررہے ہیں۔

فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز نت نئے روایتی اور مغربی ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرتی دکھائی دیئے جبکہ ایونٹ میں مردوں کے ملبوسات بھی پیش کیے  ۔

25مارچ سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 7روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد 31مارچ کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.