علی ظفر نے میوزک آئیکون کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستانی گلوکاراور اداکارعلی ظفرنے میوزک آئیکون کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیپماکی جانب سے ہونے والے (شانِ پاکستان میوزک اچیومنٹ ایوارڈز) شو میں پاکستان کے نامور اداکار علی ظفر کو میوزک آئیکون کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پروگرام میں عاصم اظہر، زیب بنگش،ائمہ بیگ، علی سیٹھی، میشا شفعی، فریحہ پرویز سمیت کئی پاکستانی فنکاروں نے شرکت کی۔

شانِ پاکستان میوزک اچیومنٹ ایوارڈز شو میں فریحہ پرویز، ائمہ بیگ اور جواد بشیرکی پرفارمنس نمایا ں رہی۔

لاہورمیں منعقد کیے جانے والے2 روزہ ایوارڈ شو میں پاکستان کے کئی معروف بینڈز اور گلوکاروں کومختلف ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ علی ظفر ’عصر حاضر‘ کےبہترین گلوکار کا ایوارڈ حاصل کر کے اس فہرست میں نمایاں رہے۔

واضح رہے اپنی گلوکاری اور اداکاری کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت پانے والے علی ظفر اب تک 21 ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.