ہم خیال گروپ جاپان کے تحت یوم پاکستان کی تقریب

دنیا بھر کی طرح جاپان میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے شاندار تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

یوم پاکستان کے سلسلے میں سفارتخانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب کے بعد سب سے اہم تقریب ہم خیال گروپ جاپان کی جانب سے سائی تامہ میں منعقد کی گئی۔

 تقریب میں جاپان کی معروف شخصیات اور سفارتخانہ پاکستان کے پریس قونصلر اشفاق خلیل نے شرکت کی، جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ممتاز عالم نے کیا ، پھر نعت رسول مقبول ﷺ نوید امین نے پیش کی۔

پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے احترام میں تقریب کے شرکاءکھڑے ہو گئے جنہوں نے ترانے کےاختتام پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ناگویا سے آئے ہوئے معروف پاکستانی رانا عابد حسین تھے جو پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر جبکہ خاص مہمانوں میں نون لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان، سینئر نائب صدر ملک یونس، ہم خیال گروپ کے ارکان ملک سلیم بوئیکی،چوہدری ارشاد، چوہدری شعیب، چوہدری عظیم، امجد تایا فیصل آبادی، عبید اللہ بٹ، میاں ندیم ، رضا انور، مدثر پسیہ، ملک ذوالفقار، معروف شاعر عامر فواد، راجہ عتیق الرحمان، معروف صحافی چوہدری شاہد رضا، چوہدری منیر گجر، رانا عامر، حافظ خالد سمیت بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے کہا کہ آج کا یوم آزادی اس وجہ سے بھی بہت اہم ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور پوری قوم نے ایک ہوکر بھارت کے حملے کو ناکام بنایا اور بتایا کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال لی جائیں گی۔

چوہدری ارشاد نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ثابت کردیا کہ مشکل وقت میں پوری قوم متحد ہوکر فولاد بن جاتی ہے۔

ملک سلیم بوئیکی نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

ملک نور اعوان نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو بھارت کے اندر کئی اور پاکستان بنا دیں گے۔

منیر گجر نے کہا کہ بھارت نے اگر جنگ کی تو اوورسیز پاکستانی صفہ اول دستہ کا کردار ادا کریں گے۔

ملک یونس نے کہا کہ مشکل وقت میں سب سے پہلے پاکستان پہنچے گے اور ملک کی حفاظت کا فریضہ ادا کریں گے۔

امجد تایا نے کہا کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔

عبید اللہ بٹ نے کہا کہ بھارت پاکستان کو کمزور ملک سمجھنا چھوڑ دے، پاک فوج نے ثابت کردیا ہے کہ وہ بھارتی فوج سے بہت زیادہ مضبوط ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریس قونصلر اشفاق خلیل نے کہا کہ پاکستانیوں کو متحد دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے اور اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستانی قوم کتنی مضبوط قوم ہے۔

تقریب کے آخر میں پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.