شاہ سلمان سے چینی وزیر دفاع کی ملاقات

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے منگل کو ریاض کے قصر یمامہ میں چینی وزیر دفاع جنرل وی بونگ ہا نے ملاقات کی۔ انہوں نے سعودی عرب اور چین کے درمیان تعاون کو جدید خطوط پر استوار اور مضبوط بنانے کے طور طریقوں کا جائزہ لیا۔ خاص طور پر عسکری امور میں دونوں ملکوں کے در میان تعاون زیر بحث آیا۔ سبق کے مطابق دریں اثناءچینی وریر دفاع نے ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے دفاع کے شعبے میں دونوں دوست ملکوں کے تعلقات انہیں فروغ دینے کے طریقوں نیز خطے کے حالات حاضرہ اور ان کے حوالے سے کی جانے والی مساعی کا جائزہ لیا۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.