پی آئی اے کے 96 ارب روپےکے بقایا جات منجمد کرنے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کے 96 ارب روپےکے بقایا جات منجمد کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بیس نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس میں پی آئی اے کے 96ارب کے بقایا جات جون 2019 تک منجمد کرنے کی منظوری دی ،پی آئی اے نےسول ایوی ایشن اتھارٹی کو 96ارب روپے ادا کرنے ہیں۔

 شمالی وزیر ستان میں آپریشن ضرب عضب کے تحت عارضی بے گھر ہونے والے افراد کیلئے ایک ارب ستر کروڑ روپے فنڈز جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

ای سی سی نے گندم اور گندم کی مصنوعات کی برآمدی مدت میں 2ماہ توسیع کی منظوری بھی دے دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان حلال اتھارٹی کوجلد از جلد فعال کرنے کی بھی ہدایت کی جبکہ آزاد کشمیر کیلئے پانی چارجز ایک روپے 10پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

ای سی سی نے ماڑی ڈیپ سے اضافی 66ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی کی منظوری بھی دیدی۔

اجلاس میں وزارت تعلیم و تربیت کی سمری پر کیڈ کیلئے 20کروڑ 26لاکھ روپے اورپاکستان چیئرز ابراڈ کیلئے 1کروڑ 24لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.