پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں مثبت انداز میں اختتام پذیر

a 100 انڈیکس میں 200 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں مثبت انداز میں اختتام پذیر ہویئں۔ 100 انڈیکس میں 200 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مارکیٹ میں 8 کروڑ سے زائد شئیرز کا کاروبار ہواجبکہ 100 انڈیکس 38 ہزار 329 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کیے گئے شئیرز کی مالیت 3 ارب سے زائد رہی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کا ا?غاز بھی مثبت رجحان سے ہوا تھا۔مارکیٹ کے ابتدائی گھنٹوں میں 100 انڈیکس میں 76 پوائنٹس کا اضافہ ہو۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ا?غاز 38128 پوائنٹس سے ہوا تھا۔انڈیکس میں 76 پوائنٹ کے اضافے سے انڈیکس 38205 پر پہنچا۔ کچھ دیر کیلئے مارکیٹ میں مندی بھی دیکھنے میں ا?ئی اور انڈیکس 43 پوائنٹس کی کمی سے 38172 پر تک گر گئی تاہم مندی برقرار نہ رہ سکی۔اسٹاک مارکیٹ بند ہونے سے چند گھنٹے قبل مارکیٹ میں 2,457,150 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 206,479,904 پاکستانی روپے رہی۔گزشتہ روز مارکیٹ 38128 پر بند ہوئی تھی۔ مارکیٹ میں 2.65 ارب روپے مالیت کے 5.63 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.