جسٹن بیبر نے موسیقی کو عارضی طور پر خیر باد کہہ دیا

جسٹن بیبر نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ لوگ نئی البم کا مطالبہ کر رہے ہیں اور میں اس وقت خود کو دنیا سے کٹا ہوا محسوس کررہا ہوں اور اس وقت میں اپنے مسائل پر توجہ دینا چاہتا ہوں اور انہیں حل کرنا چاہتا ہوں لہٰذا میں کچھ عرصے کے لیے موسیقی کو خیرباد کہہ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنی ذہنی صحت پر توجہ دوں، میرے مداح اور موسیقی میرے لئے اہم ہیں لیکن میری ذہنی صحت، شادی اور خاندان بھی اہم ہیں، میں اپنے مسائل حل کرکے جلد ہی ایک زبردست البم کے ساتھ واپس آؤں گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.