ون ڈے سیریز، آسٹریلیا نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا
آسٹریلیا نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا، حارث سہیل کی 130 رنز کی اننگز بھی پاکستان کو پانچویں ون ڈے میچ میں شکست سے نہ بچاسکی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچویں ون ڈے میچ میں بھی 20 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا، 328 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز ہی بناسکی، جیسن بینڈروف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی پہلی وکٹ ایک رن پر گری جب چوتھے ون ڈے میچ میں سینچری بنانے والے عابد علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، شان مسعود نے 54 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی انہیں زمپا نے آؤٹ کیا۔
حارث سہیل نے 130 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، محمد رضوان 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، عمر اکمل 43 رنز بنا کر لیون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، سعد علی 4 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
قائم مقام کپتان عماد وسیم نے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، یاسر شاہ 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.