بوئنگ کا ایم اے ایکس 737 طیاروں کی پیداوار ماہانہ 10 طیارے کم کرنے کا اعلان
اے پی پی۔ 06 اپریل2019ء) امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے ایم اے ایکس 737 طیاروں کی تباہی کے دو واقعات کے بعد ان پیداوار ماہانہ 10 طیارے کم کرنے کا اعلان کردیا۔
فرانسسیسی خبر رساں ایجنسی کے کمپنی کے حوالے سے جاری بیان کے مطابق اس وقت ماہانہ 52 طیارے تیار کیے جارہے ہیں جنھیں وسط اپریل سے کم کرکے 42 کی سطح پر لایا جائے گا، کمپنی نے ان طیاروں کی ڈیزائننگ اور ترقی کے حوالے سے پالیسیسوں پر نظر ثانی کے لیے ایک مشاورتی پینل قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈینس ملنبرگ کے مطابق میکس 737 طیاروں کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ عارضی ہے اور اس سے میکس طیاروں کی تیاری اور اس سے متعلقہ دوسرے پروگرامز پر کام کرنے والے افراد کا روزگار متاثر نہیں ہو گا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.